27 فروری 2016 - 12:15
کرکوک میں وہابی دہشت گردوں کی ہلاکت

عراقی فورسز نے صوبہ کرکوک میں ایک کارروائی کے دوران 37 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز نے صوبہ کرکوک میں ایک کارروائی کے دوران 37 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ کرکوک کے تازہ علاقہ میں عراقی فورسز نے داعش پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے 37 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق اس کارروائی میں درجنوں وہابی دہشت گرد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ ادھر صوبہ صلاح الدین میں عراقی جنگی جہازوں نے وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانے پر بمباری کرے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

.......

/169